نصرآ،مجیداں بی بی، عامر شہزاد ،اویس اور فاطمہ جان کی بازی ہار گئے
69 ای بی میں کٹائی کے دوران درخت گرنے پر 60 سالہ شوکت دم توڑ گیا
پاکپتن،بہاولنگر (خصوصی رپورٹ)پاکپتن اوربہاولنگر میں مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔قبولہ روڈ پر چک 81 ای بی کے قریب موٹرسائیکل سلپ ہونے سے 75 ای بی کا رہائشی نصرآموقع پر جاں بحق ہو گیا۔ بائی پاس روڈ چراغ شاہ قبرستان کے قریب موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ ٹکرانے سے 45سالہ مجیداں بی بی موقع پر چل بسی، موٹرسائیکل کمسن ڈائیورچلا رہا تھا ۔ چک 16 ایس پی کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے کچی آبادی کے رہائشی 13 سالہ اذان کا پائوں کٹ گیا، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نواحی گائوں 69 ای بی میں کٹائی کے دوران درخت گر گیا جسکی زد میں آ کر 60 سالہ محنت کش شوکت دم توڑ گیا۔ بہاولنگر میں واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔بنگلہ روڈ پرفقیروالی کے قریب المناک حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 35 سالہ عامر شہزاد ، 20 سالہ اویس اور 10 سالہ فاطمہ شامل ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔واٹر ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی۔