قصور، اوکاڑہ ، بہاولنگر، پاکپتن ،وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفر گڑھ میں مزید تباہی کا خدشہ

سیلاب : بھارتی اطلاع پر 9اضلاع میں ہائی الرٹ
پنجاب کے تینوں دریائوں میں بدترین سیلابی صورتحال برقرار ، اب تک 20لاکھ سے زائد افراد متاثر،سیلابی ریلوں سے ہزاروں بستیاں ڈوب گئیں،فصلیں اور رابطہ سڑکیں زیر آب ، سندھ، کچے میں لوگوں کا گھر چھوڑنے سے انکار، لاہور میں رات گئے سے بارش جاری 
لاہور ( کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت آبی وسائل کو دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے بارے میں آگاہ کر دیا، جسکے بعد پنجاب کے 9 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا جبکہ لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، دریائے ستلج میں ہری کے اور فیروزپور پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، قصور، اوکاڑہ ، بہاولنگر، پاکپتن ،وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفر گڑھ متاثر، ہیڈ تریموں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلابی ریلوں سے ہزاروں بستیاں ڈوب،فصلیں اور رابطہ سڑکیں زیر آب ہیں جبکہ لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں،سلابی ریلہ تاندلیانوالہ میں تباہی مچانے کے بعد کمالیہ میں داخل، درجنوں دیہات، فصلیں اور رابطہ سڑکیں زیر آب، مین جی ٹی روڈ لاہور فیصل آباد ٹوٹ گئی، سڑک بہ جانے سے پانی آبادیوں میں داخل، فیصل آباد، لاہور اور ملتان جانے والی ٹریفک مکمل بند، پنجاب کے تینوں دریاوٓں میں بدترین سیلابی صورتحال برقرار ہے جس کے سبب اب تک 20لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور مختلف حادثات میں 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ہیڈ تریموں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاوٓ 4 لاکھ 79 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے، دریائے چناب سے مظفرگڑھ کی حدود میں بڑا سیلابی ریلا داخل ہوگیا ہے،جھنگ کے مقام پر پانی کیبہاوٓ میں اضافہ ہوا ہے،ڈھائی سو سے زائد دیہات زیرآب ہیں، ضلع چنیوٹ میں سیلاب سے 141 دیہات اور 2لاکھ سے زائد افراد متاثرہیں، ملتان میں دریائے چناب کے قریب سیلاب سے کئی بستیاں زیر آب ہیں، فیصل آباد، لاہور اور ملتان جانے والی ٹریفک مکمل بندہے ، سندھ میں سکھر ، کوٹری اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،کچے میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے اعلان کے باوجود لوگ اپنے گھر چھوڑنے کو تیار نہیں ، قومی انسدادپولیو پروگرام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پولیو اور دیگر بیماریوں کے پھیلاوٓ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کیبارے میں پاکستان کو آگاہ کر دیا، جسکے بعد 9 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔اس وقت دریائیچناب میں تریموں کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، تریموں کے مقام پر سیلاب کی آمد اور اخراج 4 لاکھ 79 ہزار 743 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریائے چناب کا سیلابی ریلا سیالکوٹ، وزیرآباد اور چنیوٹ سے گزرتے ہوئے جھنگ میں داخل ہو چکا ہے جہاں تقریباً 200 دیہات زیر آب آ گئے اور سینکڑوں گھر پانی میں ڈوب گئے۔متاثرہ علاقوں سے 2 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے اور کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، آج رات ملتان سے دریائے چناب کا بڑا ریلا گزرنے کا امکان ہے، شہر کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا روڈ پر ڈائنا مائٹ نصب کی گئی ہے اور ضرورت پڑنے پر شگاف ڈالنے کی تیاری ہے۔