راولپنڈی(آئی این پی)26نومبر احتجاج کے معاملے میں اے ٹی سی پنڈی نے وفاقی پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے 5 مقدمات میں پی ٹی آئی کے 118 ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیل کے مطابق وفاقی پولیس کی درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔پی ٹی آئی کے احتجاج سے گرفتار ملزمان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی، آبپارہ، رمنا اور تھانہ کوہسار میں بھی مقدمات درج ہیں۔