پرانی دشمنی پر ٹرک ڈرائیور قتل

موٹروے ایم 5 ریسٹ ایریا میں ملزم نے فائرنگ کردی ،36سالہ عمران مارا گیا،قریب بیٹھا مسافر زخمی 
لاہور(کرائم رپورٹر) موٹروے ایم 5 ریسٹ ایریا میں دیرینہ دشمنی پر ٹرک ڈرائیور کی جان لے گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک شخص کی فائرنگ سے 36 سالہ ٹرک ڈرائیور جاں بحق جبکہ قریب بیٹھا مسافر زخمی ہو گیاملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جاں بحق شخص کی شناخت میانوالی کے رہائشی 36 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی