پرانی دشمنی پر رکشہ ڈرائیور قتل

جی ٹی روڈ پر چوکی پٹرولنگ پولیس کے قریب واقعہ دیرینہ دشمنی، ذیشان اقدام قتل کے4مقدمات میں مدعی تھا:پولیس
مریدکے(خصوصی رپورٹ)جی ٹی روڈ پر چوکی پٹرولنگ پولیس کھوڑی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سیرکشہ ڈرائیورقتل ہوگیا،لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہا ئوس منتقل کرکیتھانہ صدر پولیس نینامزد ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، بتایا جاتا ہے کہ گوجرانوالہ کا رہائشی 35سالہ نوجوان ذیشان جی ٹی روڈ پر کھوڑی پٹرولنگ پولیس چوکی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی حالت میں پایا گیا تو ریسکیو نے اطلاع ملنے پر اسے فوری مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا ،مگر وہ جانبرنہ ہوسکا، ڈی ایس پی مریدکے سرکل غلام مرتضیٰ ڈوگر نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول ذیشان گوجرانوالہ کا رہائشی ہے اور یہ قتل بھی ایک دیرینہ دشمنی کا واقعہ معلوم ہوتا ہے،ذیشان اقدام قتل کے 4مقدمات میں مدعی بھی تھا۔