پرانی دشمنی پر 52 سالہ شہری قتل

 پھلروان میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کرکے52سالہ ریاض کو موت کے گھاٹ اتار دیا 
 لاہور(کرائم رپورٹر)برکی کے علاقہ میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کرکے 52 سالہ شخص کو ہلاک کر دیا بتایا گیا ہے کہ برکی کے علاقہ پھلروان میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کرکے52سالہ ریاض کو ہلاک کر دیا اطلاع ملنے پر ایس پی کینٹ قاضی علی رضا بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے پولیس اور فرانزک ٹیم کے موقع سے شواہد اکٹھے کرلئے ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق وجہ عناد پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہیلاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ڈی پی او برکی کو فوری ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت دی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگاملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔