کرنول میں شادی کی تقریب کے دوران دوست کا دل کا دورہ، موت ہوگئی

کرنول میں شادی کی تقریب کے دوران دوست کا دل کا دورہ، موت ہوگئی

بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے علاقے کرنول میں ایک شادی کی تقریب میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب دوست نے دلہن کو تحفہ دیتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اپنی جان گنوا دی۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں تحفہ دینے والا نوجوان، جس کا نام ومسی بتایا جا رہا ہے، اسٹیج پر کھلکھلاتے چہروں کے درمیان توازن کھوتے ہوئے زمین پر گر جاتا ہے۔ومسی بینگلور میں ایمازون کے دفتر میں کام کرتا تھا اور دوست کی شادی میں شرکت کے لیے کرنول آیا تھا۔ جب دلہن کے شوہر نے تحفہ کھولا، تو عین اسی وقت ومسی بیہوش ہو کر گرنے لگا، جسے وہاں موجود لوگوں نے تھامنے کی کوشش کی۔ فوراً اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی اور وجہ دل کا دورہ بتائی۔یہ واقعہ نہ صرف شادی کی تقریب بلکہ تمام موجود افراد کے لیے ایک صدمے میں بدل گیا، اور اس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل کر لوگوں کی توجہ حاصل کی۔