پروگرام نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور ماحولیاتی ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی کرے گا:برطانوی ہائی کمیشن
اسلام آباد (آئی این پی ) برطانیہ نے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے منصوبوں کیلئے 108 ملین پاونڈ کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ وزیر برائے مشرق وسطی، افغانستان اور پاکستان ہیمش فالکنر نے اسلام آباد میں پروگرام کا افتتاح کیا، برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پروگرام نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور ماحولیاتی ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے تعاون سے پاکستان میں مقامی کاروباروں میں سرمایہ کاری کی جائے گی، پاکستان میں ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے مقامی کاروباروں کی مدد کی جائے گی۔ ا