بیرونی بھرتیوں کے خلاف جموں یونیورسٹی میں طلبا ء کا احتجاج جاری

طلبا ء کی بھرتی میں غیرمقامی افراد کو شامل کرنا مقامی قبائلی برادریوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے
جموں(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بیرونی بھرتیوں کے خلاف جموں یونیورسٹی میں طلبا احتجاج جاری ہے۔بھارت کی جانب سے جموں یونیورسٹی میں طلبا کی بھرتی میں غیرمقامی افراد کو شامل کرنا مقامی قبائلی برادریوں کے ساتھ امتیازی سلوک آشکارا ہے،حقوق کے تحفظ کے لیے بنائی گئی ریزرویشن پالیسی پربراہ راست حملہ ہے،اس طرح کے طرز عمل مقامی معاش کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔