منی پور پھر خون میں نہا گیا، نسلی فسادات میں 4 عیسائی مذہبی رہنما قتل

کانگپوکپی میں گھات لگا کر حملہ، متعدد افراد زخمی، شاہراہیں بند، مظاہرے اور ہڑتالیں جاری
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے ہیں جہاں تازہ خونریز تصادم میں 4 عیسائی مذہبی رہنماؤں کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کانگپوری میں مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مذہبی رہنما ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق 13 مئی کو مختلف علاقوں میں جھڑپوں اور فائرنگ کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا