ٹرینیں تاخیر کا شکار، ییلو وارننگ بھی جاری، حکام کی شہریوں سے گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت
لندن(آئی این پی )برطانیہ بھر میں شدید برفباری سے معمولات زندگی متاثر ، سکول بند جبکہ ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میںمزید برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے ییلو وارننگ بھی جاری کی ہے۔شدید برفباری کے باعث 200 سے زائد سکول بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ ہزاروں مسافروں کو ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے شمالی سکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ، وسطی اور جنوبی ویلز اور سکاٹش سرحدوں سے نارفوک تک مشرقی کانٹیوں میں برف باری اور برفباری کے حوالے سے شدید موسم کی وارننگ جاری کی ہے۔برطانیہ کے بڑے حصے برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کی غرض سے گھروں تک محدود رہیں۔