عراق نے حملے نہ روکے تو اسرائیل کارروائی کرسکتا ہے: امریکہ

حملوں کے جواب میں عراقی اہداف پر فضائی حملوں کو روکنے کیلئے اسرائیل پر تمام دبا ئوہٹا دیا ہے
واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ عراق نے عسکریت پسندوں کے حملے نہ روکے تو اسرائیلی کارروائی ہوسکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا  ہے کہ امریکہ نے بغداد کو مطلع کیا کہ اس نے اسرائیل کے خلاف مسلح دھڑوں کے مسلسل حملوں کے جواب میں عراقی اہداف پر فضائی حملوں کو روکنے کے لئے اسرائیل پر تمام دبا ئوہٹا دیا ہے،