عالمی برادری اسرائیل کوغزہ پر بمباری سے روکے:سعودی عرب

نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں:وزارت خارجہ
ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاھیا میں بے گھر افراد پر مشتمل سکول پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری  بیان میں عالمی اداروں اور عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے وہ قابض اسرائیل کو شہریوں، امدادی اور انسانی ہمدردی کے اداروں کو مسلسل نشانہ بنانے کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کرے اور اسرائیلی ریاست کی نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں