ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں‘، عمان، قطر، پاکستان اور مصر اس سفارتی عمل میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں‘اسلحہ کی کمی نہیں ہوئی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران پر امریکی حملے عارضی طور پر روکے گئے ہیں، تاہم اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو سخت فوجی کارروائی کی جائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی جریدے ایگزیوس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور آبنائے ہرمز کی صورتحال اور جوہری معاہدے سے متعلق اہم بات چیت ہو رہی ہے، ایران، عمان، قطر، پاکستان اور مصر اس سفارتی عمل میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا تاثر ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم معاہدہ یا تو جلد ہو جائے گا یا پھر بالکل نہیں ہوگا، ٹرمپ کے مطابق ثالث ممالک کی اپیل پر ایران پر حملے روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا امریکہ کے پاس اسلحہ کی کوئی کمی نہیں