امریکی سینیٹ:اسرائیل کواسلحہ کی فروخت روکنے کیلئے 3 بل مسترد

 اسرائیل کوسمارٹ بم کٹس کی فراہمی روکنے کابل 17 کے مقابلے میں 80 ووٹوں سے مسترد ہوا
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی سینیٹ نے اسرائیل کو غزہ جنگ کے دوران اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل مستردکردیے۔امریکی سینیٹ میں ٹینک کے گولوں کی فروخت روکنے کا بل 18 کے مقابلے میں 79 ووٹوں سے اور مارٹرگولوں کی فروخت روکنے کا بل 19 کے مقابلے میں 78 ووٹوں سے مستردکیاگیا۔رپورٹ کے مطابق سینیٹ نے اسرائیل کواسمارٹ بم کٹس کی فراہمی روکنے کابل 17 کے مقابلے میں 80 ووٹوں سے مسترد کیا