50 ممالک کا اقوام متحدہ سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت و منتقلی روکنے کا مطالبہ

 یہ عسکری ساز و سامان غزہ اور مغربی جنین میں استعمال کیا جائے گا جو تنازع کا شکار ہیں،سیکرٹری جنرل کوخط
جینیوا(آئی این پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں 50 سے زائد ممالک نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت اور منتقلی روکنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق ان ممالک کا کہنا ہے کہ اس بات کے شبہے کی مناسب وجوہات موجود ہیں کہ یہ عسکری ساز و سامان غزہ اور مغربی جنین میں استعمال کیا جائے گا جو تنازع کا شکار ہیں۔یہ بات اقوام متحدہ کے زیر انتظام دونوں اداروں اور تنظیم کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھیجے گئے ایک خط میں کہی گئی ہے، خط میں مذکورہ ممالک نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ غزہ سمیت فلسطینی اراضی، لبنان اور بقیہ مشرق وسطی میں بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔