لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلا کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا،لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھا ہے۔ ہائیکورٹ بار کے میڈیا کو آرڈینیٹر احمد شیر جٹ نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایشیا سے سب سے بڑی اور پرانی بار ایسوسی ایشن ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار کے 45000 ممبران ہیں۔وکلا انصاف کی فراہمی میں کلیدی کرداد ادا کرتے ہیں۔خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ وکلا کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے۔