لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور کی سپیشل جج سنٹرل تنویر احمد شیخ نے 50ہزار روپے رشوت لینے کے جرم میں لیسکو کے ملازم کو 11ماہ قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اگر ملزم عاشق حسین جرمانہ ادا نہیں کرتا تو اسے مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اور ایف آئی اے نے چالان پیش کیا تھا جس کی بنیاد پر عدالت نے اس سزا کا حکم دیا۔