سندھ میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں میں اضافہ

 جنوری سے اکتوبر تک  ایچ آئی وی ایڈز کے 2 ہزار 531 کیس سامنے آئے :رپورٹ
کراچی(آئی این پی ) رواں سال سندھ بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے اکتوبر تک سندھ بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے 2 ہزار 531 کیسز سامنے آئے ہیں۔ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد میں ایک ہزار 313 مرد، 615 خواتین اور 227 خواجہ سرا شامل ہیں جب کہ 156 بچیاں اور 220 بچے بھی اسی مرض میں مبتلا ہوئے۔ اس کے علاوہ رواں سال سندھ بھر میں ایڈز سے متاثرہ 135 افراد انتقال کر چکے ہیں