اسلا م آباد جائیں گے اور دھرنا دیں گے:شوکت یوسفزئی

70فیصد لوگ بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہیں، کیا یہ سب کو مار سکتے ہیں،  جتنا مار سکتے ہیں ماریں
  شیر افضل مروت  کسی اور پارٹی کے ٹکٹ پر کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے:رہنما پی ٹی آئی
 پشاور(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے  اسلام آباد احتجاج کے حوالے  سے  ہماری حکمت عملی یہی ہے کہ اب ہم وہاں جائیں گے اور دھرنا دیں گے،70فیصد لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، کیا یہ سب کو مار سکتے ہیں، یہ ہمیں جتنا مار سکتے ہیں ماریں، ہم بندوق نہیں اٹھائیں گے، ہم پورے ملک کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے  ان کاکہناتھا کہ ملک میں جمہوریت نہیں،حکومت ڈنڈے کے زور پر چل رہی ہے،ہمیں زیرو فیصد بھی یقین نہیں کہ مذاکرات ہو جائیں گے۔ حکومت صابن کی ٹکیہ پر کھڑی ہے ، ان کے پلے تو کچھ ہے ہی نہیں،معیشت کو یہ ٹھیک نہیں کر سکے،امن و امان کی سورتحال خراب ہے،انہوں نے کہا شیر افضل مرت کو پارٹی میں آئے کچھ وقت ہوا ہے،اگر ہماری پرفارمنس نہ ہوتی تو خیبرپختونخوا میں مینڈیٹ نہ ملتا ۔  کسی اور پارٹی سے کھڑے ہوئے تو شیر افضل مروت کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکیں گے