بلاول کا اتنا سچ بولنے کے بعد موجودہ پارلیمنٹ کے رہنے کا کوئی جواز نہیں:رہنما تحریک انصاف
پشاور(آئی این پی ) پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پارلیمنٹ توڑ کر نئے صاف و شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے بلاول بھٹو کا اتنا سچ بولنے کے بعد موجودہ پارلیمنٹ کے رہنے کا کوئی جواز نہیں۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بہت ہو گیا اللہ کرے مزید خون خرابے کی باتیں نہ ہوں، بلاول کا اتنا سچ بولنے کے بعد موجودہ پارلیمنٹ کے رہنے کا کوئی جواز نہیں لہذا حکومت فوری مستعفی ہو اور ملک میں صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی نئی لڑائی کا حصہ نہیں بنے گی