وفا ق نے ایمرجنسی کا احمقانہ فیصلہ کیا ، استعفے نہیں دیں گے، شوکت یوسفزئی

 حکومتی وزرا نے بار بار پریس کانفرنس کرکے اشتعال دلانے کی کوشش کی، رہنما پی ٹی آئی  
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفز ئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کا دہشتگردوں سے رابطوں کا بیانیہ بنارہی اب اس کو ثابت بھی کریں، گورنر ہائوس کے گھیرائو کی باتیں سیاسی نعرے تھے، اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیں گے بلکہ اسمبلیوں میں اپنی آواز اٹھائیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ وفاقی حکومت نے ایمرجنسی کا بڑا احمقانہ فیصلہ کیا ہے، یہ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں، پہلے کہتے دہشتگردی ہے، اس پر ہم نے بار بار کہا کہ ہم دہشتگردی کی جنگ کے خلاف نہیں ہیں بلکہ اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم یہی کہتے تھے کہ متفقہ پالیسی بنائیں، سب کو آن بورڈ لیں۔ہم کہتے تھے کہ ہمارے پاس گاڑیاں نہیں ہیں، ہمیں گاڑیاں دی جائیں، لیکن آج ایک دن میں گاڑیاں پہنچ گئیں۔ وفاقی حکومت دہشتگردوں کے ساتھ رابطوں کو بیانیہ بنارہی اس کو ثابت بھی کریں، عوام نے تیسری بات پی ٹی آئی کو منتخب کیا،گورنر ہاس کا گھیرا کی باتیں سیاسی نعرے تھے۔حکومتی وزرا نے بار بار پریس کانفرنس کرکے اشتعال دلانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ابھی تک اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہم استعفے نہیں دیں گے بلکہ اسمبلیوں میں رہ کر اپنی آواز اٹھائیں گے۔ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے ، اپوزیشن کا اجلاس اگلے لائحہ عمل کیلئے ہوگا، سہیل آفریدی کو وزیراعلی ہائوس سے گرفتار کیا گیا۔