الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام، بلاول بھٹو اور ایاز صادق کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(کورٹ رپورٹر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں الیکشن کمیشن، بلاول بھٹو اور سردار ایاز صادق کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ جبکہ بلاول بھٹو چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بھی ہیں‘سپیکر قومی اسمبلی کو بلاول بھٹو کی اس خلاف ورزی پر یکم نومبر کو خط لکھا گیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری اس خلاف ورزی پر نااہل ہوسکتے ہیں۔