اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر اپوزیشن رہنماں نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔اپوزیشن رہنماں نے سپیکر سے میاں محمد غوث کے اسلام آباد میں قیام کے لئے درخواست کی، اپوزیشن رہنمائوں نے کہا کہ اسیر رکن کو واپس جانے نہ دیا جائے، لاجز میں رہنے دیں۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرتا ہوں لیکن آپ لوگوں کا رویہ مناسب نہیں، کیا آپ نے اپنے ممبران کی زبان بیان دیکھی ہے۔سردار ایاز صادق نے اپوزیشن ارکان سے کہا کہ آپ کے رویئے سے میری پوزیشن خراب ہوتی ہے، آپ کے رویئے سے حکومتی ارکان کو بھی طنز کرنے کا موقع ملتا ہے۔