ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں منشیات کیسز کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف مزید تین مقدمات سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ڈیفنس پولیس نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ان مقدمات میں انمول عرف پنکی اور اس کے مبینہ تین رائیڈرز کی گرفتاری اور ریمانڈ کی اجازت طلب کی ہے۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تفتیش کے لیے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔تفتیشی افسر قاسم تنولی کے مطابق ان مقدمات میں سے دو کیسز 2021 میں درج کیے گئے تھے، جن میں پہلے ہی بعض رائیڈرز گرفتار ہو کر جیل میں موجود ہیں، جبکہ دیگر ملزمان مفرور ہیں۔
افسر کے مطابق ان کیسز میں عباد سمیت تین رائیڈرز پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، تاہم مزید تین رائیڈرز تاحال مفرور ہیں۔ اس کے علاوہ ایک نیا مقدمہ 2026 میں بھی درج کیا گیا ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات کی تفتیش جاری ہے اور عدالت سے اجازت ملنے کے بعد مزید پیش رفت ممکن ہوگی۔