کسووال :ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزم گرفتار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ کسووال پولیس کی کاروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزم گرفتار، 2 رائفل 44 بور مع متعدد گولیاں برآمدکرلیں۔ ڈی پی او ساہیوال کے احکامات کی روشنی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کے دوران پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 رائفل 44بور برآمد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔