پولیو ٹیم پر تشدد، ملزم گرفتار

 قطرے پلوانے سے انکار ، طیب نے پولیو ٹیم کو گالی گلوچ کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد میں پولیو ٹیم پر تشدد کا واقعہ پیش آیاجس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاایس پی ماڈل ٹائون اسد علی کے مطابق پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلانے کے لیے طیب نامی شخص کے گھر گئی تھی، جہاں ملزم نے نہ صرف پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کیا بلکہ ٹیم کے ارکان پر تشدد بھی کیاپولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے پولیو ٹیم کو گالی گلوچ کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔واقعے کے بعد پولیو ٹیم کے انچارج اخلاق احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی اسد علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری پولیو مہم کے دوران ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ بچوں کو محفوظ ماحول میں پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا سکیں۔