ثمینہ نیانسداد پولیو ٹیم پر اپنی 2بیٹیوں کے ہمراہ اینٹ سے حملہ کرکے لیڈی پولیو ورکرصبا تاج کو زخمی کر دیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں پولیس نے انسداد پولیو ٹیم پر مبینہ حملہ کی ملزمہ کو 2بیٹیوں سمیت گرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے گوندل سکیم چندرائے کے قریب ایک روز قبل مقامی رہائشی ثمینہ نیانسداد پولیو ٹیم پر اپنی 2بیٹیوں کے ہمراہ اینٹ سے حملہ کرکے لیڈی پولیو ورکرصبا تاج کو زخمی کر دیا تھا، متعلقہ پولیس نے انسداد پولیو ٹیم کے انچارج محمد ایاز اشرف کی درخواست پر مقدمہ درج کر نے کے بعد ماں ،بیٹیوں کو گرفتار کر لیا ہے ، تینوں کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاگیا۔ذرائع کے مطابق خاتون ملزمہ ثمینہ نے اپنے بچوں کو ویکسین لگوانے سے انکار کردیا توپولیو ورکر نے اسے سمجھانے کی کوشش کی جس پر خاتون نے اپنی 2بیٹیوں کے ہمراہ پولیو ورکرز پر حملہ کر دیا تھا۔