نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں ایک شادی کی تقریب میں دلہے کی آمد پر دلہن والوں نے شاہانہ استقبال کرتے ہوئے نوٹوں کی برسات کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتردیش کے علاقے سدھارت نگر میں ہونے والی ایک شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی جس میں بارات کی آمد پر دلہے کے استقبال کے لیے 20لاکھ روپے لٹائے گئے۔بارات کی آمد پر کچھ لوگ عمارت پر کھڑے ہو کر دلہے پر نوٹوں کی برسات کرتے رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمارت پر کھڑے افراد نے 100، 200اور 500روپے کے بھارتی کرنسی نوٹ ٹافیوں کی طرح ہوا میں اڑائے اور گائوں والوں کی بڑی تعداد نے پیسے لوٹے۔