شاہدرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عاشق ، عمیر کو گرفتار کرکے جعلی کرنسی بر آمد کرلی
لاہور(کرائم رپورٹر)عید کے پہلے جعلی نوٹوں کا دھندا زور پکڑنے لگا ،شاہدرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی نوٹوں کا دھندا کرنے والے دو ملزمان کوگرفتار کرکے جعلی کرنسی برآمد کر لی پولیس کے مطابق شاہدرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی نوٹوں کا دہندہ کرنے والے دو ملزمان عاشق اور عمیر کوگرفتار کرکے جعلی کرنسی برآمد کر لیملزمان سادہ لوح دوکاندار اور عوام الناس کے ساتھ فراڈ دھوکہ سے جعلی کرنسی کا استعمال کرتے تھیملزمان مختلف مقامات بدل بدل کر جعلی کرنسی کا استعمال کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے 1 لاکھ 60 ہزار کے جعلی نوٹ برآمد کئے گئے ایس ایچ او شاہدرہ اسد عباس کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ایس پی سٹی نے شاہدرہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین زمہ داری ہے