وارداتیں:اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 40 تولے زیور لوٹ لیا

کاہنہ میں 2 ڈاکوئوں کی لوٹ مار ،،مصطفی آباد ،،نشترکالونی،،ستوکتلہ، شفیق آباد ،اچھرہ اور ٹاون شپ میں ڈاکے چوریاں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق شفیق آباد میں طارق سے 4لاکھ روپے اور موبآل فون،نشترکالونی میں فیاض سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون,گجرپورہ میں نیئر سے 2لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون،مصطفی آباد میں انجم سے 2لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں گوہر سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔اچھرہ اور ٹاون شپ سے گاڑیاں جبکہ کاہنہ سبزہ زار اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیںکاہنہ کے علاقے میں ایک گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، جہاں دو ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئیپولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش اور تفتیش جاری ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق دو مسلح ڈاکو شہری کے گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کردیا۔ملزمان نے گھر کی الماریوں کی تلاشی لیتے ہوئے تسلی سے نقدی اور طلائی زیورات جمع کیے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکو چالیس تولے سونا اور 2 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوئے۔واردات کے بعد دونوں ملزمان موٹرسائیکل پر موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔