گھریلو ملازمہ نے 55 تولے طلائی زیور اورکیش چرالیا

خاتون خانہ میکے گئی تھیں ،رابعہ الماری سے چیزیں لے گئی ،مقدمہ درج 
ڈاکوؤں کی کئی شہریوں سے لوٹ مار ،5موٹرسائیکل اور 2کاریں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،زیورات ،موبائل فونز، 5موٹرسائیکلوں اور2 کاروں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ ٹاؤ ن شپ میں گھریلو ملازمہ رابعہ گھر سے 1کروڑ 76 لاکھ روپے کے 55تولے زیورات اور نقدی چوری کرکے لے گئی۔ایف آئی آر کے مطابق تصور کی بیوی میکے گئی ہوئی تھی ،غیر موجودگی میں ملازمہ رابعہ الماری سے زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی اشیا نکال کر لے گئی ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملازمہ تاحال مفرور ہے۔ ڈاکوؤں نے ہنجروال میں خرم سے 1لاکھ 30ہزارو موبائل،گارڈن ٹاؤن میں نوید سے 1لاکھ 25ہزار و موبائل،گوالمنڈی میں مرتضیٰ سے1 لاکھ 20ہزار و موبائل ،راوی روڈ پر تبسم سے 1لاکھ 10ہزار وموبائل، لیاقت آباد میں محسن سے1 لاکھ روپے ،موبائل ودیگر سامان لوٹ لیا ۔مانگامنڈی سے ریاض ، شفیق آباد سے نواز کی کاریں ، ملت پارک سے نعیم، مزنگ سے کاشف ،کوٹ لکھپت سے محسن ،نو لکھا سے ماجد اور شالیمار سے افضال کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔