پیپلز پارٹی کے ایم این اے ذوالفقار علی کے گھر ڈکیتی، اہلخانہ یرغمال، گھر کا صفایا

4 مسلح ڈاکو دیوار توڑ کرگھرمیں داخل ہوئے اور رات ڈھائی سے 5 بجے تک اہلخانہ کو یرغمال بنائے رکھا 
نوشہروفیروز(آئی این پی ) سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی کے گھر ڈاکوں نے صفایا کردیا۔ایم این اے  ذوالفقار علی کے مطابق 4 مسلح ڈاکو رات گئے دیوار توڑ کرگھرمیں داخل ہوئے  اور  رات  ڈھائی سے 5 بجے تک اہلخانہ  کو یرغمال بنائے رکھا۔ممبر قومی اسمبلی نے بتایا کہ ڈاکو زیورات،  نقدی  اور قیمتی سامان لوٹ کرلے گئے،  اس دوران ڈاکو گاڑی بھی لے گئے  جو بعد میں مورو بائی پاس پر چھوڑگئے جبکہ  واردات کے دوران گھر کے باہر بھی ڈاکوئوں کے ساتھی موجود تھے۔ذوالفقار علی نے  کہا کہ یہ ڈکیتی کی ورادات ہے،کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، وزیراعلیٰ سندھ، وزیرداخلہ اور ڈی آئی جی نے فون پرواقعہ  کی تفصیلات معلوم کی ہیں اور  پولیس واقعہ کی تحقیقات اور ڈاکوئوں کو تلاش کررہی ہے۔