کالعدم تنظیموں کو کھالیں دینے پر پابندی

محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا
لاہور(کرائم رپورٹر) محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو نہ دی جائیں۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کو کھالیں جمع کرنے سے روکا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے متعلقہ حکام کو کالعدم تنظیموں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ان تنظیموں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔