کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی

پابندی کا مراسلہ جاری ، محکمہ داخلہ پنجاب نے اہم ہدایات جاری کر دیں
 لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کے لیے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی کا مراسلہ جاری کر دی محکمہ داخلہ پنجاب نے اہم ہدایات جاری کر دیں۔ دشمن کے ناپاک عزائم کے پیش نظر اضافی سکیورٹی انتظامات کی ضرورت ہے۔صوبہ بھر میں اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سکیورٹی میں اضافے کی ہدایت کی ہے تمام اضلاع میں خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیکر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائیڈپٹی کمشنرز یقینی بنائیں کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان قابل عمل ہوامن و امان کے قیام کیلئے پولیس اور انتظامیہ فیلڈ میں متحرک رہے پنجاب کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت اسکریننگ یقینی بنائی جائے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈویڑنل اور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس فوری بلائے جائی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ضرورت کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کی
 اجازت دیدی گئی مویشی منڈیاں شہر کی حدود سے باہر منظور شدہ مقامات پر قائم کی جائیں تمام مویشی منڈیوں میں سیکورٹی عملہ تعینات کیا جائیمتعین کردہ مقامات کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی فروخت ممنوع ہے۔کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گینماز عید کے تمام اجتماعات میں فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔صوبہ بھر کی عید گاہیں مساجد اور مدارس میں اضافی سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی ہے سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کی تنصیب کیساتھ ہر ایک کی مکمل اسکیننگ یقینی بنائی جائیعید اجتماعات کے دوران پنجاب ساؤنڈ سسٹمز (ریگولیشنز) ایکٹ 2015 کا سختی سے نفاذ ہوگا۔اہم مقامات کے گرد حساس اداروں کے تعاون سے سرچ آپریشن مکمل کیے جائیں۔عید گاہوں سے مناسب فاصلے پر پارکنگ انتظام اور شہر بھر میں ٹریفک ڈائیورڑن پلان بنایا جائیہسپتالوں میں ضروری عملہ اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔محکمہ صحت، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 ہائی الرٹ پر رہیں۔ضلعی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کمیٹیوں کے اجلاس بلائے جائیں۔فرقہ وارانہ اور قابل اعتراض تقاریر کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی ہو گی۔صوبہ بھر میں اسلحے کی نمائش اور سختی سے پابندی یقنی بنائی جائے۔فورتھ شیڈولرز کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔تمام اضلاع کنٹرول رومز قائم کر کے اسے محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کریں۔نوجوانوں کو خطرناک ڈرائیونگ اور ون ویلنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے ضلعی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل۔ عوامی تفریحی مقامات، عید بازاروں اور فوڈ آؤٹ لیٹس کی سکیورٹی پر توجہ دی جائے۔عید سے قبل تمام انتظامات یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر کی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات جاری کردیں۔