صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے:مراسلہ جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کے لیے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی کا مراسلہ جاری کر دی‘پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ضرورت کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کی اجازت دیدی گئی* مویشی منڈیاں شہر کی حدود سے باہر منظور شدہ مقامات پر قائم کی جائیں۔تمام مویشی منڈیوں میں سیکورٹی عملہ تعینات کیا جائے ‘متعین کردہ مقامات کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی فروخت ممنوع ہے۔کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی*صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے نماز عید کے تمام اجتماعات میں فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔صوبہ بھر کی عید گاہیں مساجد اور مدارس میں اضافی سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی ہے سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کی تنصیب کیساتھ ہر ایک کی مکمل اسکیننگ یقینی بنائی جائے۔عید اجتماعات کے دوران پنجاب ساؤنڈ سسٹمز (ریگولیشنز) ایکٹ 2015 کا سختی سے نفاذ ہوگا۔