لاہور(آئی این پی )محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری کردی۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ اور کالعدم اداروں کو کسی بھی قسم کی خیرات یا عطیات دینے سے گریز کریں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم تنظیموں کو کسی قسم کی مالی معاونت فراہم کرنا جرم ہے، جبکہ دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کو امداد دینے والے افراد کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق کالعدم تنظیموں میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان شامل ہیں۔ کالعدم تنظیموں میں خدام الاسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان، حزب التحریر، خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار السلام، حامی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان رپبلیکن آرمی بھی شامل ہیں۔کالعدم تنظیموں میں بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن ییونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلم دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوانانِ اہل سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہلِ سنت و الجماعت، الحرمین فائونڈیشن شامل ہیں۔ رابطہ ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت، بلوچستان بنیاد پرست آرمی، تحریک نفاذ امن، تحفظ حدود اللہ، بلوچستان واجہ لبریشن آرمی، بلوچ رپبلیکن پارٹی آزاد، بلوچستان یونائیٹڈ آرمی، اسلام مجاہدین، داعش بھی کالعدم تنظیموں میں شامل ہیں۔جیش اسلام، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، خانہ حکمت گلگت بلتستان، تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمند، یونائیٹڈ بلوچ آرمی، جیئے سندھ متحد محاذ، جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی العالمی، انصار الحسین، تحریک آزادی جموں و کشمیر، جنداللہ، جماعت الدعو، الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعو الارشاد لاہور، الحمد ٹرسٹ لاہور/ فیصل آباد، Mosques اینڈویلفئیر ٹرسٹ لاہور، المدینہ فانڈیشن لاہور بھی کالعدم تنظیموں میں شامل ہیں۔ معاذ بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور، فلاح انسانیت فانڈیشن، الفضل فانڈیشن/ٹرسٹ لاہور، الایثار فانڈیشن لاہور، پاک ترک انٹرنیشنل CAG ایجوکیشن فانڈیشن، حزب الاحرار، جئے سندھ قومی محاذ، سندھو دیش ریولیوشنری آرمی، سندھو دیش لبریشن آرمی بھی کالعدم تنظیموں میں شامل ہیں۔خاتم الانبیا، غازی فورس، غلامان صحابہ، معمار ٹرسٹ، سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی، الجزا پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی، الاختر ٹرسٹ، الراشد ٹرسٹ بھی کالعدم تنظیموں میں شامل ہیں۔