واشنگٹن(آئی این پی )امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے تقریبا 8 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا عمل شروع کر دیا جو کمپنی کی مجموعی افرادی قوت کا 10 فیصد بنتا ہے۔میٹا کمپنی کے مطابق یہ اقدام اخراجات کم کرنے، ادارہ جاتی ڈھانچے کو موثر بنانے اور مصنوعی ذہانت پر بڑھتی سرمایہ کاری کے باعث کیا جا رہا ہے ۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں متاثرہ ملازمین کو 16 ہفتوں کی بنیادی تنخواہ بطور سیورینس دی گئی ہے جبکہ ہر مکمل ملازمت کے سال پر مزید 2 ہفتوں کی اضافی تنخواہ بھی دی جا رہی ہے