لندن(آئی این پی ) برطانیہ کے معروف ریڈیو سٹیشن ریڈیو کیرولائن نے کمپیوٹر خرابی کے باعث غلطی سے شاہ چارلس سوم کی وفات کا اعلان نشر کرنے پر معذرت کرلی۔ ریڈیو انتظامیہ کے مطابق تکنیکی خرابی کے نتیجے میں بادشاہ کی وفات سے متعلق ہنگامی نشریاتی طریقہ کار خودکار طور پر فعال ہوگیا، جس کے بعد سٹیشن کچھ وقت کے لئے خاموش بھی رہا، بعد ازاں نشریات بحال کرکے آن ایئر معذرت نشر کی گئی