لندن(آئی این پی)شاہ چارلس نے گلیڈی ایٹرز دوم کے پریمیئر میں شاہی انداز میں اپنی 76ویں سالگرہ منائی۔اس موقع پر شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ایک بار پھر شاہ چارلس کی سالگرہ پر خاموشی اختیار کی اور بادشاہ کو 76ویں سالگرہ پر ان کی طرف سے کوئی عوامی پیغام نہیں بھیجا گیا ہے۔تاہم پرنس اور پرنسس آف ویلز نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار آن لائن کیا۔