بنائے ہرمز سے 26 جہازوں کی گزارنے میں مدد کی: پاسداران انقلاب

تمام جہاز ایرانی بحریہ کے ساتھ رابطے اور اجازت کے بعد ہی سفر کر رہے ہیں:آئی آر جی سی
تہران (آئی این پی )پاسدارانِ انقلاب نے دعوی کیا ہے  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 26 بحری جہازوں کی آمدورفت ان کی نگرانی اور اجازت سے مکمل کی گئی۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی آر جی سی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام جہاز ایرانی بحریہ کے ساتھ رابطے اور اجازت کے بعد ہی سفر کر رہے ہیں۔