تدفین کے بعد مقدمہ درج کروائیں گے، لڑکی کے ورثا اپنا گھر خالی کرکے فرار ہیں:۔ایس ایس پی شاہنواز
سانگھڑ (آئی این پی)سانگھڑ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو شادی کے ایک ہفتے بعد ہی قتل کردیا گیا، لڑکے کی لاش نالے سے جبکہ لڑکی کی لاش سڑک کنارے سے ملی، لڑکی کے ورثا فرار ہوگئے۔پولیس کاکہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لڑکے کے ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔ایس ایس پی سانگھڑ کا کہنا ہے کہ لڑکے کی لاش گزشتہ روز شہدادپور کے گاں میں سیم نالے سے جبکہ لڑکی کی لاش سڑک کنارے سے ملی تھی۔جوڑے نے ایک ہفتہ قبل نواب شاہ کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی، جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ایس ایس پی سانگھڑ شاہنواز چاچڑ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لڑکے کے ورثا کے حوالے کی گئیں، ورثا نے کہا ہے کہ تدفین کے بعد مقدمہ درج کروائیں گے، لڑکی کے ورثا اپنا گھر خالی کرکے فرار ہیں۔