میر واعظ محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی شہادت تحریکِ آزادی کا روشن باب ہے:مشعال ملک

مظفر آباد(آن لائن) کشمیری سماجی کارکن مشعال ملک نے کہا ہے  میر واعظ محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی شہادت تحریکِ آزادی کا روشن باب ہے، جسے کشمیری عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ہوال بھارتی ریاستی دہشت گردی کا بدترین ثبوت ہے، جہاں نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا، کشمیری عوام کا جذبہ حریت آج بھی زندہ ہے اور وہ اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔