یاسین ملک پوری دنیا میں آزادی اور امن کی علامت: مشعال ملک

دس نومبر کو مقدمے کی اہم سماعت، پہلے ہی عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی پکار بلند ہو چکی
اسلام آباد(آن لائن)حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ  ہاتھ مت لگانا یاسین ملک صرف میرا نہیں پوری دنیا میں آزادی اور امن کی علامت ہیں۔ان خیالات کا اظہار حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام  میں کیا۔بھارت کی جیل میں قید کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں پھانسی دینے کی تیاریاں مگر ان کی اہلیہ مسال حسین ملک دنیا کو للکارتی ہیں کہتی ہیں ہاتھ مت لگانا یاسین ملک صرف میرا نہیں پوری دنیا میں آزادی اور امن کی علامت ہیں۔ دس نومبر کو مقدمے کی اہم سماعت ہونے جا رہی ہے اور اس سے پہلے ہی عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی پکار بلند ہو چکی ہے۔ کشمیر کی جدوجہد ایک نئے موڑ پر ہے اور دنیا کی نظریں اب اس فیصلے پر جمی ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کشمیریوں کی آزادی کا پرچم تھامے آخری دم تک کھڑا رہے گا۔کشمیر امن کی کنجی جنگ کا فلیش پوائنٹ ہے۔ ظلم جتنا بڑھے گا کشمیریوں کا حوصلہ اتنا ہی بلند ہوگا۔ کشمیر کا بچہ بچہ یاسین ملک کی جدوجہد کا حصہ ہے۔ دنیا کی نظریں کشمیر پر ایک غلط قدم عالمی بحران پیدا ہو جائے گا۔