جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقوں میں ایبولا وائرس غیر معمولی تیز رفتاری سے پھیل رہا ہے:اقوام متحدہ
برازاویلی (آئی این پی )جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1274 تک پہنچ گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 360 ہو گئی ہے، جس کی کانگو حکومت نے تصدیق کر دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقوں میں ایبولا وائرس غیر معمولی تیز رفتار سے پھیل رہا ہے، یہ وبا ایبولا وائرس کی بنڈی بگیو قسم سے پھیلی ہے جس کا اعلان 15 مئی کو کیا گیا تھا۔