غلط م معلومات کا پھیلائو عالمی امن کے لئے بڑا خطرہ ہے:اسحاق ڈار

عالمی سطح  پر امن کے فروغ  کیلئے پاکستان ا پنا  بھر پور کردار ادا کر رہا ہے‘خطے میں پائیدار امن کے لئے  مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے‘پائیدار عالمی امن کے لئے سب  کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے
اسلام آباد (آن لائن)  نائب وزیر اعظم  و وزیر  خارجہ   اسحاق  ڈار نے کہا ہے  عالمی سطح  پر امن کے فروغ  کے لئے پاکستان ا پنا  بھر پور کردار ادا کر رہا ہے ۔  غلط معلومات کا پھیلاو عالمی امن کے لئے خطرہ ہے،  خطے میں پائیدار امن کے لئے  مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے ۔  تیسری  اقوام متحدہ امن  مشن وزارتی  تیاری کانفرنس  2025  سے   خطاب کرتے ہوے انہوں نے  کہا    عالمی امن کے لئے لئے  وزارتی  کانفرنس کا انعقاد انتہائی اہم ہے۔   پاکستان نے اقوام متحدہ کے لئے  امن مشنز دستے بھیجے ۔ پاکستانیوں نے عالمی امن واستحکام کے لئے جانو ں کے نذرانے پیش کئے  ہیں ۔  پائیدار عالمی امن کے لئے سب  کو مل کر کام کرنیکی ضرورت ہے ۔  انہوں نے کہا  عالمی سطح پر امن کے فروغ  کے لئے پاکستان اپنا  بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔  غلط م معلومات کا پھیلائو عالمی امن کے لئے بڑا  خطرہ ہے اس کے تدارک کے لئے بھی سب کو الرٹ   ہونا ہو گا ۔   آرمی چیف  اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہیں ۔  انہوں نے کہا  پاکستان اقوام  متحدہ کے چارٹرڈ پر  عملدرآمد کے لئے تیار ہے  ۔