اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں حج ڈیوٹی پر بھجوانے کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وزارت مذہبی امور کے اگر کسی ملازم کی مدت ملازمت 25 برس ہو گئی ہے تو وہ 25 حج کر چکا ہے ،دوسرے محکمے کے ملازمین کے لیے حد مقرر ہے کہ وہ تین مرتبہ سے زائد حج پر نہیں جا سکتادوسرے محکمے کے ملازمین کے لیے این ٹی ایس کا ٹیسٹ رکھا گیا ہے قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے ملازمین کے لامحدود حج کئے جانے کا معاملے پر وزیرمملکت لا علم تھے رکن اسمبلی عالیہ کامران نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے اپنے ملازمین کو حج ڈیوٹی پر بھجوانے کا معیار (کرائے ٹیریا) دوسرے محکموں سے مختلف کیوں رکھا ہے۔وزارت مذہبی امور کے ملازمین کے سعودی عرب جانے کی کوئی حد مقرر نہیں اگر کسی ملازم کی مدت ملازمت 25 برس ہو گئی ہے تو وہ 25 حج کر چکا ہے،دوسرے محکمے کے ملازمین کے لیے حد مقرر ہے کہ وہ تین مرتبہ سے زائد حج پر نہیں جا سکتادوسرے محکمے کے ملازمین کے لیے این ٹی ایس کا ٹیسٹ رکھا گیا ہے وزارت مذہبی امور کے ملازمین کے لیے ایسے کسی ٹیسٹ کی کوئی شرط لاگو نہیں