ہر عازم کو روزانہ 34 سعودی ریال مالیت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے،کھانے کی مد میںہر حاجی سے 1360 ریال وصول کئے گئے :ذرائع
اسلام آباد (آئی این پی )رواں سال حج کے دوران پاکستانی عازمین کے کھانے پر 15 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق، ہر عازم کو روزانہ 34 سعودی ریال مالیت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ کھانے کی مد میں فی حاجی سے 1360 ریال وصول کیے گئے ہیں۔مکہ مکرمہ میں 22 اور مدینہ منورہ میں 13 کمپنیاں پاکستانی عازمین کو کھانے کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ حاجیوں کو اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں سستا اور معیاری کھانا مہیا کیا جا رہا ہے، جس میں روزانہ تین وقت کا مکمل کھانا شامل ہے۔سرکاری اسکیم کے تحت اب تک 88 ہزار 380 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جبکہ نجی اسکیم کے تحت 27 ہزار 11 عازمین نے شرکت کی ہے