26نومبر احتجاج کیس: بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 23 جولائی تک توسیع

اسلام آباد (آئی  این پی  )عدالت نے بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 23 جولائی تک توسیع کر دی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیسز سے متعلق بشری بی بی کے خلاف درج 12 مقدمات کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 23 جولائی تک توسیع کر دی۔