اسلام آباد (آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے مہنگائی اور بدامنی کے خلاف آج یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان جے یو آئی اسلام غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر تمام صوبائی اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کرنے کا پروگرام جاری کیا ہے۔ اسلم غوری نے کہا کہ پاکستانی عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جے یو آئی کی صوبائی اور ضلعی تنظیمیں عوامی شرکت کے ساتھ بھرپور مظاہرے کریں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مہنگائی اور بدامنی نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ جے یو آئی قوم کی مشکلات میں عوام کے شانہ بشانہ میدان عمل میں موجود ہے